جیلوں میں تلاشی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے،ملک مبشر احمد

جیلوں میں تلاشی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے،ملک مبشر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل )ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور ریجن کی تمام جیلوں میں موبائل جیمرز نصب کرنے سے موبائل فونوں کے استعمال کی روک تھام میں کافی مدد ملی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ جیلوں میں تلاشی کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ،اس سلسلے میں ریجنل دفتر کی جانب سے جیلوں پر چھاپے مارے جائیں گے اور کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -