ٹریفک حادثہ میں طالبہ جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں طالبہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)جلالپوربھٹیاں کے قریب حافظ آباد روڈ پہ ٹریفک حادثہ میں دسویں جمات کی طالبہ جاں بحق۔بتایاگیاہے کہ لدھے وڑائچ کا رہائشی محمد عباس اپنی دسویں کلاس کی طالبہ جوریہ بی بی اور بیٹے جنید کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری 7277/SAFپر سوار جلالپوربھٹیاں سے حافظ آباد کی جانب جارہاتھاکہ لوڈڈ ٹرالہ نمبری 4096/Zکو اوؤر ٹیک کرنے کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گر گیا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار جویریہ بی بی ٹرالہ کے آگے جاگری جسے ٹرالہ نے کچل کر ہلاک کردیا،جبکہ جوریہ کا باپ اور بھائی محفوظ رہے۔  جلالپوربھٹیاں پولیس نے ٹرالہ کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی جبکہ ٹرالہ کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -