ایدھی ایمبولینس پر نا معلوم افراد کا پتھراؤ، ڈرائیور اور اٹینڈنٹ زخمی

ایدھی ایمبولینس پر نا معلوم افراد کا پتھراؤ، ڈرائیور اور اٹینڈنٹ زخمی

  



 لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں ایدھی ایمبولینس پر نا معلوم افراد نے پتھراؤ کر کے ڈرائیور اور اٹینڈنٹ کو زخمی کر دیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی ایمبولینس شاہدرہ سے ایک مریض کو لے کر میو ہسپتال جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے اٹینڈنٹ محمد شرافت شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور صاد ق کو معمولی چوٹیں آئیں۔دونوں کو میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...