مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،مردہ خانہ میں جمع

مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،مردہ خانہ میں جمع

  



 لاہور(کرائم سیل) مزنگ اور گوالمنڈی کے علاقہ سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پرمردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔پولیس کے مطابق لکشمی چوک سے 40سالہ جبکہ مزنگ مین روڈ سے 45سالہ شخص کی نعشیں مقامی افراد کوسڑک کنارے پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...