باغبانپورہ ، معمولی تنازع پردو گروپوں میں لڑائی، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

باغبانپورہ ، معمولی تنازع پردو گروپوں میں لڑائی، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں معمولی تنازع پردو گروپوں کے مابین لڑائی میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔لڑائی میں زخمی ہونے والے محمد ممتاز اور علی شیر نے بتایا کہ ان کا باغبانپورہ گلی نمبر 5میں مکان ہے ۔گزشتہ روز وہ بازار میں نائی کی دکان پر بال کٹوانے بیٹھے تھے کہ وہاں پر تین نوجوان آئے جن کے نام مختار،احتشام اور ابتسام بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے محمد ممتاز سے 25ہزار روپے لینے تھے ۔انہوں نے پیسوں کا مطالبہ کیا حالانکہ ہم نے پہلے ہی ان سے 20مارچ تک کا وقت لیا ہوا تھا۔ہمارے اعتراض کرنے پر انہوں نے ہم سے تلخ کلامی اور ہاتھاپائی شروع کر دی اور انہوں نے دکان میں موجود سامان مار کر محمد ممتاز کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا ہے جبکہ ہم نے تھانہ میں ملزمان کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -