چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  



 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرا ئع کے مطابق شالیمار عالیہ ٹاؤن میں واقع ایوب کی دکان میں دو ڈاکو گھس آئے اور 40ہزار مالیت کی نقدی اور مو بائل چھین کر لے گئے۔ شاہدرہ نین سکھ میں واقع غلام قادر کے باغ سے چارڈاکو مالی کو گن پو ائنٹ پر باندھ کر 30ہزار مالیت کے لیچی کے 6درخت کاٹ کر لے گئے ۔ڈاکوؤں نے ہیئر کی حدود لدھڑ پنڈ میں صدیق اور ندیم سے 15لاکھ 60ہزار لوٹ لئے ۔چوہنگ میں رائیونڈ روڈپرناکہ لگا کر کھڑے 20ڈاکوؤں نے سرمد اور اسکی فیملی سمیت متعدد راہ گیروں سے ساڑھے 10لاکھ چھین لئے۔نولکھا میں ریلوے پارک میں بیٹھے خلیل احمد سے ایک لاکھ 89ہزار،شمالی چھاؤنی میں راشدنور اور اسکی والدہ سے 5لاکھ ،گلشن راوی شہنائی شادی ہال کے باہر فرزانہ اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزار،گجر پو رہ کوٹ خواجہ سعید میں ندیم سے 60ہزار،ٹاؤن شپ ڈینڈی ڈیزائن کے باہر عمران سے 60ہزار، نواب ٹاؤن امان بزنس سنٹر کے سامنے بلاک سے 60ہزار اور گارڈن ٹاؤن میں دفترسرکاری کے سامنے خالد سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں مغل پو رہ سے وہاب،گلشن راوی سے انور،ملت پارک سے احسان،مانگا منڈی سے اقبال،سبزہ زار سے ارشداور لیاقت آباد سے سلیم کی گاڑیاں اور اسلام پورہ سے فاروق،گلشن راوی سے ارشد،ٹاؤن شپ سے اسلم،گلبرگ سے فراز اور شمالی چھاؤنی سے مقصود کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...