نو سر بازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 55 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

نو سر بازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 55 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

  



لاہور(کرائم سیل) گوالمنڈی کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 55سالہ شخص کو ہلاک کر دیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوالمنڈی کے علاقہ میں مقامی افراد کو ایک 55سالہ شخص کی نعش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ظاہری طور پر موت کی وجہ زہریلی چیز کا استعمال ہے ،البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی