گجر پورہ ،26 سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

گجر پورہ ،26 سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی ...

  



 لاہور(کرائم سیل ) گجر پورہ کے علاقہ میں 26سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم کی رہائشی 26سالہ اُجالا کی والدین سے موبائل فون استعمال کرنے کے معاملے میں گزشتہ روز لڑائی ہو گئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔حالت خراب ہونے پر اس کو قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ 3گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...