دھماکے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ،زخمی شخص بھی شامل تفتیش

دھماکے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ،زخمی شخص بھی شامل تفتیش

  



لاہور(کرائم سیل)پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے گیٹ پر دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔جبکہ حساس اداروں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور ہر آنے جانے والے کی چیکنگ کی جاتی رہی اسکے علاوہ شہر کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔دھماکامیںزخمی ہونے والے ایک شخص کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے نکلنے پر اس کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عبد الرزاق نامی شخص میو ہسپتال میں زیر علاج ہے اور کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جہاں وہ کٹ کوٹ نامی گاﺅں کا رہائشی بتایا جاتا ہے حساس اداروں نے اسکو تفتیش میں شامل کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تفتیش میںپولیس کو کال ٹریس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ علاقہ نہایت گنجان آباد تھا البتہ بہت جلد خودکش حملہ آور کی جانب سے کی جانے والی کالز کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...