دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی میں اضافہ

دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر غیر ملکی ماہرین کی سکیورٹی میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر چینی ودیگر غیر ملکی ماہرین کے زیر نگرانی جاری منصوبے چوآ سیدن شاہ ، کٹاس اور بہاولپورمیں قائداعظم سولر پارک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی پولیس نفری اور خصوصی یونٹ تعینات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فیصلوں کی روشنی میں پنجاب کانسٹیبلری سمیت راولپنڈی اور چکوال سے ڈیڑھ سو سے زائد پولیس عملے کو وہاں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ منصوبے اور ارد گرد علاقوں میں کام کرنے والی لیبر کی سکریننگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -