خود کش حملہ آور نے پولیس کی گولیوں سے بچنے کیلئے خود کو اڑا لیا

خود کش حملہ آور نے پولیس کی گولیوں سے بچنے کیلئے خود کو اڑا لیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس لائنز کے باہر ہونیوالے خودکش حملے کی حقیقت کے قریب ترکہانی سی سی ٹی وی فوٹیج سے سامنے آگئی ہے اور دہشتگردچھت پر موجود پولیس اہلکاروں کی گولیوں سے بچنے کی کوشش میں پھٹ گیا۔ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ کے گیٹ کے سامنے بجلی کے کھمبے پر دوسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن میں سے ایک کی فوٹیج میں دیکھاگیاہے کہ ایک شخص نے حاجی کیمپ کی طرف سے آنیوالے بوکھلائے جوان کو دیکھتے ہی شور مچادیا جس پر پولیس لائنز کی چھت پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی اور چھت سے ہونیوالی فائرنگ سے بچنے کے لیے مبینہ دہشتگرد نے دومنزلہ عمارت کارخ کیاجس کے قریب پہنچتے ہی وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...