خودکش حملہ آوار کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنزحیدر اشرف تھے،رپورٹ

خودکش حملہ آوار کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنزحیدر اشرف تھے،رپورٹ

  



لاہور(کرائم سیل)خودکش حملہ آوار کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف تھے،ایک منٹ کی تاخیر نے انہیں بچا لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے گیٹ کے سامنے ہونے والے خود کش دھماکے کا اصل ہدف ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف تھے۔ڈاکٹر حیدر اشرف پولیس لائن میں ایک اہم میٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے اور گاڑی میں سوار ہو گئے تھے گیٹ سے 50میٹر کی دوری پر انہوں نے گاڑی رکوائی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دینے لگے اتنے میں دروازہ پر دھماکہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اگر ڈی آئی جی آپریشنز گاڑی نہ رکواتے تو دھماکے کے وقت ان کی گاڑی گیٹ کے سامنے دھماکے کے مقام پر موجود ہوتی۔

مزید : صفحہ اول