حملہ آور کی عمر 26سال تھی اور10کلو باروداستعمال کیا گیا،ابتدائی رپوٹ

حملہ آور کی عمر 26سال تھی اور10کلو باروداستعمال کیا گیا،ابتدائی رپوٹ

  



لا ہور ( وقائع نگا ر خصو صی ،کرا ئم سیل )ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر بائیس سے چھبیس سال تھی ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ابتدائی تحقیقاتی رپوٹ کے مطابق دھماکہ بارہ بج کر پینتیس منٹ اور چھ سیکنڈ پر لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ساتھ پلازہ کی پارکنگ میں ہوا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کے جس سے پولیس لائنز کے درو دیوار لرز اٹھے دھماکے وقت لاہور پولیس کا اجلاس جاری تھا۔ جس میں تمام اعلیٰ عہدیدار شریک تھے،جو فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس لائنز میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہ ہوسکا جس پر اس نے خود کو اڑا لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آٹھ سے دس کلو بارودی مواد تھا اور اس میں بال بیرنگ اور کیل کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ جو زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ اور کیل کے زخم ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد پلاسٹک کوٹڈ تھا۔ جو میٹل ڈیٹکٹر سے بھی نہیں پکڑا جاسکتا تھا۔

مزید : صفحہ اول