پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، راحیل شریف

پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، راحیل شریف

  



                        کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ کابل میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف اور افغان حکام کی طرف سے پاک افغان باہمی تعاون کو سراہا گیااور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس ملاقات میں دونوں طرف سے پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔اس ملاقات میں دہشت گردوں کے حوالے سے آرمی چیف نے افغا ن حکام کو اپنے تحفظات کا سے بھی آگاہ کیااور ملا فضل اللہ کی حوالگی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید : صفحہ اول