ڈی آئی جی آپریشنز کی نقل و حرکت کی معلومات دہشتگردوں کا فراہم کرنےوالے شخص کی تلاش شروع

ڈی آئی جی آپریشنز کی نقل و حرکت کی معلومات دہشتگردوں کا فراہم کرنےوالے شخص ...

  



لاہور(کرائم سیل)پولیس حکام نے ڈی آئی جی آپریشنز کی نقل و حرکت کی معلومات دہشت گردوں کا فراہم کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والا خود کش حملہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو قتل کرنے کی ایک شازس تھی ۔حملہ آور کے پاس ڈی آئی جی آپریشنز کی نقل و حرکت کی مکمل معلومات تھیں اور جب وہ گیٹ سے باہر نکلنے کے لیے گاڑی میں بیٹھے تب ہی خود کش حملہ آور نے بھی گیٹ کی جانب بڑھنا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں اور پولیس نے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کی نقل و حرکت حملہ آور کو پہنچانے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور موبائل ریکارڈز اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...