سکیورٹی الرٹ تھی اس لئے خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں داخل نہیں ہو سکا،سی سی پی اولاہور
لا ہور (کرا ئم سیل )سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے تصدیق کی ہے کہ لاہور پولیس لائنز کے قریب دھماکا خود کش تھا جس میں5افراد جاںبحق ہو ئے۔اس سوال کے جواب میںکہ سیکیورٹی کے اقدامات پہلے سے ہی کیوں نہیں کئے گئے تھے تو ان کا جواب تھاکہ پورے شہر میں سکیورٹی الرٹ تھی اور ان ہی اقدامات کی وجہ سے خود کش حملہ اور پولیس لائنز میں داخل نہیں ہو سکا۔