جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

  



                                     کراچی(آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب نے23 ویں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔گورنر سندھ عشرت العباد نے جسٹس فیصل عرب سے حلف لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاﺅس میں نئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔جسٹس فیصل عرب نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔گورنر سندھ عشرت العباد نے نئے چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب سے حلف لیا ۔تقریب میں ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی کے عہدیدار اور وکلاءکی بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید : صفحہ اول


loading...