لاہور دھماکہ ،وزیراعلیٰ نے امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
لا ہور (کرا ئم سیل ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور دھماکے کے بعدامن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن وامان کاآج یہ دوسرا اجلاس ہے،اجلاس میں وزیرقانون پنجاب ،وزیر داخلہ پنجاب ،چیف سیکریٹری اور حساس اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ،وزیراعلیٰ کو دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔