،حکمران اپنی سکیورٹی کی طرح عوم کی حفاظت بھی یقینی بنائیں،پرویز الٰہی

،حکمران اپنی سکیورٹی کی طرح عوم کی حفاظت بھی یقینی بنائیں،پرویز الٰہی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی سکیورٹی کو بھی اپنی ہی طرح اہمیت دینی چاہئے، دھاندلی سے بننے والی حکومت کسی شعبہ میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پی پی 116 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چودھری اعجاز وڑائچ، سٹی صدر ن لیگ و صدر انجمن تاجران منڈی بہاﺅ الدین خواجہ عمران نفیس، سٹی صدر شعبہ خواتین پیپلزپارٹی سیدہ رضیہ رضوی، پرنسپل میو کالج ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی اور نوجوان فنکار نعمان خان کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی سے ان کی ملاقات میں چودھری علی اصغر چیمہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے یہاں پولیس لائنز کے باہر دھماکہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اس غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...