تین یا اس سے کم موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کیلئے خوشخبری، ڈیڈلائن میں توسیع

تین یا اس سے کم موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کیلئے خوشخبری، ڈیڈلائن میں ...
تین یا اس سے کم موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کیلئے خوشخبری، ڈیڈلائن میں توسیع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے تین یااس سے کم سمیں رکھنے والے صارفین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے اور وہ 14اپریل تک تصدیق کراسکتے ہیں تاہم تین سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر تھی۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے تین سمیں رکھنے والوں کیلئے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے تاہم جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں