کراچی میں گاڑی پرفائرنگ ، دوافرادجاں بحق، ٹارگٹ کلرپکڑاگیا، لرزہ خیز انکشافات

کراچی میں گاڑی پرفائرنگ ، دوافرادجاں بحق، ٹارگٹ کلرپکڑاگیا، لرزہ خیز ...
کراچی میں گاڑی پرفائرنگ ، دوافرادجاں بحق، ٹارگٹ کلرپکڑاگیا، لرزہ خیز انکشافات

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری تھانے کے قریب فائرنگ سے گاڑی میں سوار دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر ہی ایک ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیاجس نے انکشاف کیاہے کہ وہ خصوصی طورپر لگائی گئی ذمہ داری نبھانے کیلئے خیبرپختونخواہ سے آیاہے اور قتل کے پیسے وصول کیے ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکلوں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ایک ٹارگٹ کلرکو حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ اُس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ہاشم کے نام سے ظاہر کی گئی جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی گلبرگ نے بتایاکہ بدھ کی صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر فائرنگ کی گئی ، ملزم کا ساتھی خالد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اوراِنہیں نامعلوم شخص نے ٹارگٹ کلنگ کا ہدف دیاتھا۔ ملزم کو پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں انکشاف کیاکہ نامعلوم شخص نے ایک ہوٹل پر اُن سے ملاقات کی تھی جس دوران مقتول کریم کی تصویر، پتہ اور نام بتایاتھاجس کے بعد اُنہوں نے پیسے لے کر اپنا کام کردیا۔ ملزم کاکہناتھاکہ نامعلوم شخص نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرائی ، اُن کے پاس ’سپاری ‘ دینے والے شخص کا ٹیلی فون نمبر موجود ہے ، ا س کے پاس کئی دیگر لوگوں کی تصاویر بھی موجود ہیں اور وہ اِن لوگوں کی جان لینے کیلئے منگل کو ہی پشاور سے کراچی آیا تھااورضلع ویسٹ کے ہوٹل میں ٹھہراتھا جہاں سپاری دینے والے سے ملاقات بھی ہوئی ۔ پولیس نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا اور بتایاکہ جلد ہی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں