مودی سرکارکااصل چہرہ بے نقاب، سمندر میں پراسرارطورپر تباہ ہونیوالی کشتی کی اصلیت بھارتی میڈیا سامنے لے آیا

مودی سرکارکااصل چہرہ بے نقاب، سمندر میں پراسرارطورپر تباہ ہونیوالی کشتی کی ...
مودی سرکارکااصل چہرہ بے نقاب، سمندر میں پراسرارطورپر تباہ ہونیوالی کشتی کی اصلیت بھارتی میڈیا سامنے لے آیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیلئے پراپیگنڈا کرنیوالی مودی سرکارکا اصل چہرہ ، جھوٹ بے نقاب ہوگیا تاہم بھارتی میڈیا کے خبر بریک کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی کوسٹ گارڈ اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے ۔بعدازاں ڈی آئی جی کوسٹ گارڈز کی اعترافی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 31دسمبر کوبھارت نے دعویٰ کیاتھاکہ بارودی مواد سے بھری پاکستان کی کشتی کھلے سمندر میں ازخود تباہ ہوگئی لیکن اب بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی کشتی تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی نے کہاکہ رات کو ہی بتادیاتھاکہ کشتی اُڑادی ، کشتی میں سوارپاکستانیوں کوبریانی نہیں کھلاناچاہتے تھے ، خود ہی اُڑانے کا حکم دیا۔

بھارتیمیڈیا پر خبر جاری ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈ اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے اور خبر کے بے بنیاد قراردیدیا۔

کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی کاکہناتھاکہ وہ آپریشن سے پوری طرح آگاہ نہیں تھے اور نہ ہی وہ آپریشن کرارہے تھے ۔اُنہوں نے کہاکہ وہ اس بات کااعادہ کرتے ہیں کہ کشتی میںآگ خود ہی لگی ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines


loading...