لاہورخودکش حملہ ، پانچویں شہید کی شناخت ہوگئی

لاہورخودکش حملہ ، پانچویں شہید کی شناخت ہوگئی
لاہورخودکش حملہ ، پانچویں شہید کی شناخت ہوگئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیںپولیس لائنز کے سامنے خودکش حملے میں شہید ہونیوالے پانچ شہری کی شناخت بھی ہوگئی ہے اور ایم ایس میو ہسپتال نے بتایاکہ ندیم چیچہ وطنی کا رہائشی ہے ۔

ذرائع کے مطابق32سالہ ندیم ولد حافظ ممتاز نائب قاصد کا انٹرویو دینے کیلئے آیا تھاکہ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ دوسری طرف میو ہسپتال میں زیرعلاج دوزخمیوں کی حالت بدستورتشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بدھ کو بھی جائے دھماکہ کا دورہ کیا اور بیانات کی روشنی میں مختلف پہلو زیرغور ہیں ۔

بدھ کو پولیس لائنز کے قریب موجود سکول کے بچوں کو بھی واپس بھیج دیاگیا اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سکول کو بند کردیاگیا۔

مزید : لاہور


loading...