عمران خان کا ہم خیال گروپ سے رابطہ ، ناراض اراکین کا لیاقت ترکئی کی حمایت سے انکار

عمران خان کا ہم خیال گروپ سے رابطہ ، ناراض اراکین کا لیاقت ترکئی کی حمایت سے ...
عمران خان کا ہم خیال گروپ سے رابطہ ، ناراض اراکین کا لیاقت ترکئی کی حمایت سے انکار

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہم خیال گروپ کے تین اراکین سے رابطہ کیاہے اور تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ناراض اراکین نے سینٹ انتخابات میں لیاقت ترکئی کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی اور ہم خیال گروپ کے اراکین نے عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وہ لیاقت ترکئی کی حمایت کرنے کو تاحال تیار نہیں جس کے بعد آئندہ ایک دوروز میں عمران خان کا دورہ پشاور متوقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ہم خیال گروپ کے اراکین کا غیرقانونی بھرتیوں کے خاتمے کا مطالبہ پوراکردیاگیاتاہم پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ میں اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحادنے شہرام ترکئی کو وزارت دینے پر جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورانہیں ہواجبکہ تحریک انصاف نے شہرام ترکئی کے والد لیاقت ترکئی کو سینٹ کا ٹکٹ دیدیا جس پر کچھ اراکین ناراض ہیں اوراُن کا دعویٰ ہے کہ اُنہیں 25اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔

ہم خیال گروپ کے رکن قربان علی کا کہناتھاکہ سچ بات کرتے ہیں تو ناراض کہہ دیاجاتاہے ، اجلاس طلب کیاہے ، لیاقت ترکئی کی حمایت کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...