یونس خان کو فارم میں لانے کیلئے میچ کھلارہے ہیں : ہیڈکوچ وقار یونس

یونس خان کو فارم میں لانے کیلئے میچ کھلارہے ہیں : ہیڈکوچ وقار یونس
یونس خان کو فارم میں لانے کیلئے میچ کھلارہے ہیں : ہیڈکوچ وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہاہے کہ یونس خان کو فارم میں لانے کیلئے اُنہیں میچ کھلارہے ہیں ، بھارت کیخلاف شکست افسوسناک ہے لیکن اب اسے بھلاکرآگے بڑھناہوگا۔
بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے مسلسل دوسرے روز بھی تین گھنٹے تک کرائسٹ چرچ میں پریکٹس کی جس دورا ن بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی گئی ، کیمپ میں عمراکمل کے ساتھ سرفرازاحمد نے بھی کیپنگ کی ۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وقاریونس نے کہاکہ بھارت کا ہدف حاصل کرنامشکل نہیں تھا،یونس آﺅٹ آف فارم ہیں ، ڈراپ کرنامشکل نہیں لیکن کوشش ہے کہ وہ فارم میں آجائیں ، اِسی لیے میچ کھلارہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -