ملک کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت کوئٹہ پہنچ گئی

ملک کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت کوئٹہ پہنچ گئی
ملک کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت کوئٹہ پہنچ گئی

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری و سیاسی قیادت سندھ کے بعد بلوچستان پہنچ گئی ہے جہاں دوروزہ قیام کے دوران اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جن کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کیا۔آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود ہیں ۔

آرمی چیف کے بعد وزیراعظم نوازشریف بھی کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں اُن کاگورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ استقبال کیا۔ بتایاگیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایئرپورٹ سے خالدایئربیس کیلئے روانہ ہوں گے جہاں سے سیدھا گورنر ہاﺅس پہنچیں گے ۔

اپنے دوروزہ دورے کے دوران وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

مزید : قومی


loading...