ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی بچہ ٹرین کی پٹری پر جاپہنچا

ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی بچہ ٹرین کی پٹری پر جاپہنچا
ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی بچہ ٹرین کی پٹری پر جاپہنچا

  



جئے پور(نیوزڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے ٹرین کے ٹائلٹ میں بچے کو جنم دیدیا جو ماں کے پیٹ سے باہر آتے ہی پائپ سے سیدھا ریلوے ٹریک پر جاپہنچا لیکن خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

برطانوی و بھارتی میڈیاکے مطابق 22سالہ منو اپنے خاوند اور والدہ کے ہمراہ سورت گڑھ سے ہنومان گڑھ کی طرف ٹرین میں سفر کررہی تھی کہ اُسے تکلیف محسوس ہوئی اور اُس کے پاس ٹائلٹ جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھاجہاں اُس نے ایک بچے کو جنم دیا لیکن بے دھیانی اور تکلیف میں بچہ گر گیا۔

ٹرین نے ہنومان گڑھ جنکشن کی طرف اپنا سفر جاری رکھا اور وقت گزرنے کے ساتھ منوکے اہل خانہ نے محسوس کیاکہ وہ ٹائلٹ میں ہی موجود ہے اور ٹرین کے اپنی منزل پر پہنچتے ہی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ بچہ بھی صحیح سلامت مل گیا۔

ایک مقامی شخص نے پولیس کو بتایاکہ ٹرین کی پٹڑیوں کے درمیان میں ایک بچہ چلارہاتھا،بچے کو ماں سے ملادیاگیا اور دنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس