دہشتگردوں کی نئی حکمت عملی ،لاہورخودکش حملے سے قبل 15پر کالز ،پولیس کی دوڑیں

دہشتگردوں کی نئی حکمت عملی ،لاہورخودکش حملے سے قبل 15پر کالز ،پولیس کی دوڑیں
دہشتگردوں کی نئی حکمت عملی ،لاہورخودکش حملے سے قبل 15پر کالز ،پولیس کی دوڑیں

  



لاہور(ویب ڈیسک) دہشتگردوں نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے سامنے خودکش حملے سے قبل نئی حکمت عملی اختیا رکی اور پولیس ،ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگا ئے رکھیں، صبح 10:35 پر 15پر کال کر کے کہا گیا کہ ٹمپل روڈ عائشہ ڈگری کالج کے اندر دھماکاہو گیا ہے جس کے بعد10:55پر 15پر کال کرکے اطلاع دی گئی کہ ایل ایم سی ہائی سکول میں دہشت گرد گھس گئے ہیں اور وہاں پر دھماکہ ہو گیا ہے ،اس کے بعد دہشت گرد نے تیسری بار 15پر کال کی اور کہا کہ شفیق آباد نوازشریف ڈگری کالج میں دھماکہ ہو گیا ہے ۔آخری کال بعد واقعی ہی 12:31منٹ پر خود کش بمبار نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے سامنے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مقامی اخبار دنیا کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ خود کش بمبار نے یہ موبائل کالز کی تھیں یا اس کا کوئی ساتھی لاہور میں موجود ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کنفیوژ کر رہا تھا۔

مزید : لاہور


loading...