ملک طارق گلفام جرمنی میں پہلے پاکستانی رکن پارلیمنٹ منتخب

ملک طارق گلفام جرمنی میں پہلے پاکستانی رکن پارلیمنٹ منتخب
ملک طارق گلفام جرمنی میں پہلے پاکستانی رکن پارلیمنٹ منتخب

  



گجرات(ویب ڈیسک) ملک طارق محمود گلفام جرمنی میں پہلے پاکستانی جرمن پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ ملک طارق محمود کا تعلق گجرات کے نواحی علاقے کنجاہ کھوکھر غربی سے ہے۔ چالیس سال قبل جرمنی میں حصول روزگار کے لئے گئے تھے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ایس ڈی پی پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ ان کے مد مقابل جرمنی کے رہائشی چار امیدوار تھے، ملک طارق محمود گلفام نے بیس ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کرکے میدان فتح کرلیا۔وہ مقامی سیاسی رہنما ملک رشید احمد ذیلدار کے بڑے بھائی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...