موبائل فون سے محرومی کا خوف 16سالہ لڑکی کی جان لے گیا
لاہور (ویب ڈیسک) گجر پورہ کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم کی رہائشی 16 سالہ لڑکی اجالا کے والدین نے ا سے ہر وقت موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم تور گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کرادی۔