میانوالی کے پہاڑی علاقوں سے تانبا، پیتل اور کمپاﺅنڈ نما تیل نکلنے کا انکشاف

میانوالی کے پہاڑی علاقوں سے تانبا، پیتل اور کمپاﺅنڈ نما تیل نکلنے کا انکشاف
میانوالی کے پہاڑی علاقوں سے تانبا، پیتل اور کمپاﺅنڈ نما تیل نکلنے کا انکشاف

  



میانوالی (ویب ڈیسک) کنڈل کے ڈی آئی خان سے ملحقہ پہاڑوں سے تانبا پتیل اورکمپاﺅنڈ نما تیل نکل آیا۔ پرنٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق کنڈل کے علاقے اللہ گڈ اور کمرتنگی جو صوبہ پنجاب کے علاقہ میں واقع ہے اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑ ضلع میانوالی کے وسیع علاقہ کنڈل تک پھیلے ہیں، اسی کمرتنگی اور اللہ گڈ کے پہاڑوں میں کچھ پہاڑ ایسے ہیں جہاں سے مائع کول نما تیل نکلتا ہے۔ کنڈل کے غریب لوگ مائع کول نما تیل برتنوں میں بھر بھر کر لے آتے ہیں اور اسے لکڑیوں پر ڈال کر جلاتے ہیں تو اسے فوری آگ لگ جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑوں سے سیلابی بارشی پانی جب نیچے زمینوں پر آتا ہے تو زمینویں پر تانبا پتیل نما تہہ جم جاتی ہے۔

نوائے وقت کے مطابق کنڈل کے سماجی رہنماﺅں نے میڈیا کی ٹیم کو اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑوں سے نکلنے والے مائع کول نما تیل کمپاﺅنڈ کول اور زمینوں پر پتیل نما پانی کی تہیں دکھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ گڈ، کمرتنگی اور کنڈل کے پہاڑ بہت سی معدنیات سے مالامال ہیں لیکن بدقسممتی کہ حکومتیں ان سے استفادہ کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں حکومت پنجاب اس طرف توجہ دے۔

مزید : میانوالی


loading...