انجلینا جولی نے 24 سال بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

انجلینا جولی نے 24 سال بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا
انجلینا جولی نے 24 سال بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

  



کمبوڈیا (این این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کرنے کے بعداداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو خیرباد کہہ رہی ہوں تاہم فلم نگری سے میرا ناطہ ختم نہیں ہوا اور اب لوگوں کو اداکاری سکھانے ، فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجلینا نے کہا کہ اب وہ اپنی تمام توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گی۔ انجلینا نے کہا کہ 2007ءمیں جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت ہی اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم حتمی فیصلے میں کچھ وقت لگ گیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سرفہرست ’آمائٹی ہارٹ، وانٹڈ، سالٹ، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ اور ان بروکن‘ شامل ہیں۔

مزید : تفریح


loading...