لڑکوں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کاانکشاف، لڑکی نے جائیداد ہتھیانے کیلئے کزن سے زبردستی نکاح کرلیا

لڑکوں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کاانکشاف، لڑکی نے جائیداد ہتھیانے کیلئے کزن ...
لڑکوں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کاانکشاف، لڑکی نے جائیداد ہتھیانے کیلئے کزن سے زبردستی نکاح کرلیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں امیر لڑکوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر ان کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہواہے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر لڑکوں پر جھوٹے مقدمات درج ہونا شروع ہوگئے ، 30سالہ سونیانے 18 سالہ رشوع مسیح عرف ساجن کی جائیداد ہتھیارنے کا انوکھا طریقہ اپنایا اورپنچایت میں ساجن کے ساتھ زبردستی نکاح کروا کر جائیداد ہتھیانے کے لئے اپنے سگے ماموں اور لڑکے کے والد پر جھوٹے مقدمے درج کروادئیے۔

مقامی اخبار خبریں کے مطابق یوحناآباد کے رشوع مسیح عرف ساجن کے والد ارشاد مسیح نے بتایا کہ رشوع مسیح عرف ساجن نے ابھی فرسٹ ایئر کے پیپر دینے ہیں جبکہ 30سالہ سونیا حقیقی بھانجی ہے جس نے میرے بیٹے رشوع مسیح کو اپنے جال میں پھنسا کر دسمبر 2014ء میں بھری پنچایت میں شریعت مسیح کے تحت زبردستی نکاح کرلیا۔ سونیا نے پنچایت میں میرے بیٹے ساجن پر الزام عائد کیا تھا کہ ساجن نے تقریباً 5 سال قبل اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغواءکرکے زبردستی کی اور تصاویر بنا کر مجھے بلیک میل کرتا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تجھے جان سے ماردیں گے لیکن 5 سال قبل میرے بیٹے کی عمر 13 بنتی ہے ۔

 ارشاد مسیح نے بتایا کہ سونیا کے وکی نامی لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں وہ ان کے گھر آتا جاتا رہتا تھا۔ شادی کے دوسرے روز ہی وہ بغیر کسی کو پوچھے اپنے و الد کے ساتھ میکے چلی گئی اور اس کے بعد سونیا کو جب ساجن واپس لے کر آیا تو اس نے گھر میں لڑائی جھگڑے شروع کردئیے۔ سونیا کے شادی کے بعد بھی وکی نامی لڑکے سے ناجائز تعلقات تھے۔ شادی کے دوہفتے بعدسونیانے اپنے والد کو بلوایا اور پھر میکے چلی گئی جس کے اگلے ہی روز سسرال کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دی اور چند دن بعد تھانہ نشترٹاﺅن میں بھی مقدمہ درج کرادیااور پیغام بھجوایاگیاکہ اپنا مکان سونیا کے نام کردیں ، مقدمہ ختم کراسکتے ہیں ۔

رشوع مسیح عرف ساجن نے مقامی اخبار  خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سونیا سے ایک شادی پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ہماری کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی، 5 سال بعد سویا نے میرے اوپر جھوٹے الزامات لگواکر مجھے اپنے جال میں پھنسالیا اور پنچایت میں مجھ سے زبردستی نکاح کروالیا۔

مزید : لاہور


loading...