ایک ہزار مدارس کا 17 ممالک سے اربوں روپے امداد وصول کرنے کا انکشاف

ایک ہزار مدارس کا 17 ممالک سے اربوں روپے امداد وصول کرنے کا انکشاف
ایک ہزار مدارس کا 17 ممالک سے اربوں روپے امداد وصول کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 17 مسلم اور غیر مسلم ممالک ایک ہزار مدارس کو سالانہ اربوں روپے کی امداد دے رہے ہیں۔ پولیس کی سپیشل برانچ کی جانب سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی طاہر مشہدی کو ایک خفیہ رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ایک ہزار مدارس غیر ملکی امداد وصول کررہے ہیں۔ مقامی اخبار خبریں کے مطابق پنجاب بھر میں 12 ہزار کے قریب مدارس ہیں جن میں سے 6 ہزار کے قریب ابھی تک رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے اور پنجاب پولیس کو ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے لئے ایف آئی اے اور خفیہ تحقیقاتی اداروں کی معاونت بھی درکار ہے۔ اخبار کے مطابق ان رجسٹرڈ مدارس کی بڑی تعداد اصل برائی کی جڑ ہیں۔ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے سینٹ کو بتایا تھا کہ غیر ملکی اداد حاصل کرنے والے مدارس کی تعداد صفر ہے۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ پڑھنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 950 علماءاور مدارس کی کڑی نگرانی کی گئی جس کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ بیرون ملک سے اربوں روپے کی امداد حاصل کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق وزارت داخلہ نے بھی اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ قطر سالانہ 198 ملین، کویت 56ملین، سودی عرب 42ملین، دبئی 11 ملین، ہالینڈ 25 ملین اور امریکہ اعشاریہ 7ملین روپے کی مدارس کو فنڈنگ کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں اور پولیس کی ایک میٹنگ میں سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مدارس کو فنڈنگ کے حوالے سے ان کے پاس بہت حساس معلومات ہیں۔

مزید :

لاہور -