سرگودھا یونیورسٹی کے سکالر کی پیراسٹا مول پر نئی کامیاب تحقیق، طبی میدان میں تہلکہ

سرگودھا یونیورسٹی کے سکالر کی پیراسٹا مول پر نئی کامیاب تحقیق، طبی میدان میں ...
سرگودھا یونیورسٹی کے سکالر کی پیراسٹا مول پر نئی کامیاب تحقیق، طبی میدان میں تہلکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال) یونیورسٹی آف سرگودھا نے درد اور بخار کے علاج کےلئے کسی بھی سائیڈ ایفیکٹ سے پاک نئی پیر سٹا مول دوا تیار کر لی ہے جسے سائنس کی دنیا میں ایک حیرت ایگیز کامیابی قراد دیکر امریکہ کی پیٹنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے۔اس یونیورسٹی کی تیار کر دہ نئی پیر اسٹا مول کو کوئی بھی مریض خالی پیٹ لے سکتا ہے اور یہ دوائی معدے،جگر اور گردوں پر استعمال کی صورت میں کسی قسم کے منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نہ ہی فئلئیر کا باعث بنتی ہے۔کوئی بھی ادویہ ساز کمپنی اس دوائی کو مختصر وقت میں استعمال کر سکتی ہے اور یہ قیمت میں پہلے سے موجود پیر اسٹا مول سے50فیصد سستی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے سائنس کے میدان میں ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔نوجوان سکالر ڈاکٹر محمدا مین کے پیراسٹامول پیٹنٹ کوامریکہ کی پیٹنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ رجسٹرڈ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے قابل ،محنتی اور مستند سائنس دان ڈاکٹر محمدامین نے سال 2009میں یونیورسٹی آف سرگوھا کو پیراسٹامول کے بارے میں ایک تحقیق Solvent Free Synthesis of Paracetamol دی جسے یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ کوائف کے ساتھ پیش کیا اور یہی تحقیق ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادنے سال 2011میں عالمی سطح کے معروف ادارے یونائٹیڈاسٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ آفس امریکہ کو ارسال کی نیز ہائرایجوکیشن کمیشن نے ڈاکٹر محمد امین کی تمام تحقیق کو بھی ساتھ ارسال کیا ۔اس تمام تحقیق پر دنیا کے معروف سائنس دان ڈاکٹر بریڈن فیٹروولف اورڈاکٹر کمار شلندرہ نے باقاعدہ رپورٹ مرتب کی اور اسے نہ صرف اسے منظور کیا بلکہ اسے سائنس کے میدان میں ایک حیرت انگیز کارنامہ بھی قرار دیا ۔ڈاکٹر محمد امین کے مطابق اُن کی اس تحقیق سے پیراسٹامول کی قیمت آدھی سے بھی کم رہ جائے گی ۔نیز اب میڈیسن کمپنیاں اسے انتہائی مختصر دورانیے میں تیار کر لےں گی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ نئی پیراسٹامول اب معدے ،جگر اور گردوں کو بالکل نقصان نہیں پہنچائے گی جو اس کی سب سے بڑی خوبی ہے ۔اس شاندار اور حیرت انگیز کامیابی پر ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمدا کرم چودھری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد امین کو دلی مبارک باد دی اور کہا کہ جامعہ سرگودھا کے اس کارنامے سے وطنِ عزیز کا سائنس کے میدان سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس پیٹنٹ کے رجسٹرڈ ہونے کے بعد ڈاکٹر محمدامین پاکستان کے وہ10ویں سائنس دان ہوں گے کہ جن کی تحقیق کو امریکہ کے پیٹنٹ ادارے نے انسانیت کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے رجسٹرڈ کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی پیٹنٹ سائنس دانوں میں پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن پہلے نمبر پر ہےں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -