یونس، عمر اکمل کی سکواڈ سے چھٹی، ناصر جمشید، سرفراز کو موقع دینے کا فیصلہ

یونس، عمر اکمل کی سکواڈ سے چھٹی، ناصر جمشید، سرفراز کو موقع دینے کا فیصلہ
یونس، عمر اکمل کی سکواڈ سے چھٹی، ناصر جمشید، سرفراز کو موقع دینے کا فیصلہ

  



کرائسٹ چرچ (آئی این پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا، یونس خان اور عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد اور ناصر جمشید کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا جائے گا۔ نجی اخبار کے مطابق منگل کو پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم انتظامیہ کا طویل اجلاس ہوا جس میں آئندہ میچز بالخصوص ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ باہمی ٹیم نے کرائسٹ چرچ مشاورت کے بعد ٹم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق یونس خان اور عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد اور ناصر جمشید کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا جائے گا۔ قومی ٹیم باقی میچز ریگولر سکٹ کیپر کے ساتھ کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے کراسٹ چرچ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے، گرین شرٹس نے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس کی، اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہے، ورلڈ کپ کے پہلے معرکہ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے، قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ میں پہلے پریکٹس سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، گرین شرٹس کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہفتے کو شیڈول ہے یوں کھلاڑیوں کو چار روز میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...