بہترین اور خوبصورت جلد کے لیے چہرہ دھونے کا صحیح طریقہ

بہترین اور خوبصورت جلد کے لیے چہرہ دھونے کا صحیح طریقہ
بہترین اور خوبصورت جلد کے لیے چہرہ دھونے کا صحیح طریقہ

  



کراچی(نیوزڈیسک)صاف ستھرا اور خوبصورت چہرہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے درست طریقے سے دھویا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ہمیں کیا چیزیں موافق ہیں اور کیا چیزیں نقصان دہ ہیں۔آئیے آپ کو چہرے کو شاداب اور خوبصورت رکھنے کی کچھ تراکیب بتاتے ہیں۔

*فیس واش استعمال کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ آپ کی جلد سے موافقت رکھتا ہو۔ایسا فیس واش ہر گز استعمال نہ کریں جس سے آپ کی جلد انفیکشن یا خارش کا شکار ہوجائے۔

*منہ دھوتے ہوئے ہمیشہ ایسے پانی کا استعمال کریں جو نہ تو بہت ٹھنڈا ہو اور نہ ہی بہت گرم۔

*سردیوں میں فیس واش سے دو بار اور گرمیوں میں تین بار منہ دھوئیںاور اس کے بعد موسچرائزر کا استعمال کریں۔ منہ دھونے کے فوراًبعد سورج میں جانے سے پرہیز کریں۔

ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی بچہ ٹرین کی پٹری پر جاپہنچا

*میک اپ صاف کرنے کے لئے فیس واش کا استعمال مت کریں بلکہ میک اپ کو صاف کرنے کے بعد چہرے کو دھوئیں۔

*کچھ لوگ چہرے کو صاف رکھنے کے لئے دودھ یا دہی سے چہرہ دھوتے ہیں۔یہ ایک حد تک تو اچھا عمل ہے لیکن یہ ہر گز فیس واش کا متبادل نہیں لہذا فیس واش سے چہرے کو ضرور دھوئیں اور اس کے ساتھ چاہیں تو دیگر گھریلو نسخے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...