امیر لوگ زیادہ سکون کی نیند سوتے ہیں یا غریب ؟ تحقیق کے نتائج آپ کے خیالات کو غلط ثابت کر دیں گے

امیر لوگ زیادہ سکون کی نیند سوتے ہیں یا غریب ؟ تحقیق کے نتائج آپ کے خیالات کو ...
امیر لوگ زیادہ سکون کی نیند سوتے ہیں یا غریب ؟ تحقیق کے نتائج آپ کے خیالات کو غلط ثابت کر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہمیشی ہی سے سنتے آئے ہیں کہ امیر لوگوں کے پاس پیسہ تو بہت ہوتا ہے لیکن انہیں اس خوف سے نیند نہیں آتی کہ کہیں کوئی یہ مال لے نہ اڑے لیکن اب جدید تحقیق نے اسے غلط ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی نسبت امیروں کو زیادہ اچھی نیند آتی ہے۔اسی طرح خواتین، اقلیتوںاور کم پیسہ رکھنے والے افراد کو کم نیند آتی ہے۔

کیا آپ کو لفظ 'گلبر گ'کا مطلب معلوم ہے ؟انتہائی دلچسپ معلومات
یونیورسٹی آف کولمبیا کے تحقیق کاروں کی جانب سے 1991ءسے 2012ءکے درمیان 270,000مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکا سروے کیا گیاجس میں ان سے دوسوالات کئے گئے۔ان سے پوچھا گیا کہ کتنی بار وہ رات میں سات گھنٹے سے زائد سوئے ہیں اور کتنی بار وہ اپنی مطلوبہ نیند سے کم سوئے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ امیر سفید فام لوگ غریب،عورتوں اور اقلیتی افراد سے زیادہ سوتے ہیں۔یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ کم آمدن والے افراد کم سونے کے باوجود یہ کہتے پائے گئے کہ ان کی یہ نیند کافی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحت مند افراد کے لئے کم از کم 9گھنٹے کے لئے سونا ضروری ہے لیکن کم آمدنی والے افراد کو اس بات کا کم ہی علم تھا کہ کتنی نیند ضروری ہے۔کم نیند کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں دماغی،تعلیمی اور وزن سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔
یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ بچوں کی نیند میں بہت تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور ایک 15سال کی عمر کا بچہ 1991ءمیں سات یا اس سے زائد گھنٹہ سوتا تھا لیکن اب اس کی نیند 63فیصد کم ہوئی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کی ایک وجہ نیند کا پورانہ ہونا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -