ویناملک کی فلم ’ممبئی 125 کلومیٹر‘ آئندہ ہفتے پاکستان میں ریلیزکرنے کا فیصلہ

ویناملک کی فلم ’ممبئی 125 کلومیٹر‘ آئندہ ہفتے پاکستان میں ریلیزکرنے کا فیصلہ
ویناملک کی فلم ’ممبئی 125 کلومیٹر‘ آئندہ ہفتے پاکستان میں ریلیزکرنے کا فیصلہ

  



لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک کی بالی ووڈ میں بننے والی فلم ”ممبئی 125 کلومیٹر“ آئندہ فتے ریلیز ہوگی۔ بھارت میں یہ فلم گزشتہ سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جاسکا تھا۔ بی کلاس پروڈکشن کی اس فلم میں وینا ملک کے ہمراہ کارنیوربوہرا نے مرکزی کردار کیا تھا۔ وینا ملک کی بولڈ پرفارمنس کے باوجود یہ فلم کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستانی چینل پر متنازعہ پروگرام کے بعد وینا ملک اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہے اور انہوں نے شوبز کی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...