بھارتی دلہن نے دولہے کو چھوڑ کر مہمان سے شادی کرلی

بھارتی دلہن نے دولہے کو چھوڑ کر مہمان سے شادی کرلی
بھارتی دلہن نے دولہے کو چھوڑ کر مہمان سے شادی کرلی

  



نئی دلی (نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن والوں کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات بھی ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں طرف سے تلخی کا اظہار بھی ہوجاتا ہے مگر بھارت میں ایک شادی کے دوران کچھ ایسی سخت تلخی ہوگئی کہ دلہن نے دولہا کو فوری طور پر اس کے مقام سے معذول کرتے ہوئے بارات میں شامل ایک مہمان نوجوان سے شادی کرلی۔

مزید پڑھیں:ٹریفک سگنلز پر بار بار رکنا آپ کی جان بھی لے سکتاہے

پچیس سالہ جگل کشور اور 23سالہ اندرا کی شادی بخیروعافیت سرانجام پارہی تھی کہ ورمالا کی رسم (جس میں دولہا دلہن کو ہار پہناتا ہے) کے دوران دولہے کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر آرہا۔ دولہے کی حالت دیکھ کر دلہن شدید مشتعل ہوگئی کیونکہ اسے دولہے والوں کی طرف سے کبھی بھی یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ اس قسم کے موذی مرض میں مبتلا تھا۔

 دولہا والوں کی دھوکہ بازی سے مایوس اور مشتعل ہوکر دلہن نے سب مہمانوں کے سامنے اعلان کیا کہ وہ اس قسم کے فریب کاروں سے ناطہ نہیں جوڑنا چاہتی اور مہمانوں پر نظر ڈالتے ہوئے ایک نوجوان ہرپال سنگھ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ کیا وہ اس کا دولہا بننا چاہتا ہے۔ نوجوان اس اچانک رونما ہونے والی صورتحال کے لئے تیار نہ تھا اور کچھ ابتدائی گھبراہٹ اور ہچکچاہٹ کے بعد اس نے بالآخر ہاں کہہ دی۔ اس موقع پر پنڈت بھی دلہن کے فیصلے سے متفق نظر آیا اور اس نے فوری طور پر شادی کا جنتر منتر مکمل کیا اور نیا جوڑا سات پھیرے لے کر ایک دوسرے کا جیون ساتھی بن گیا۔

اسی دوران مرگی کا شکار ہونے والا کشور ہسپتال سے شادی کی تقریب میں واپس آچکا تھا اور وہ اپنی دلہن کو کسی اور کی شریک حیات کے طور پر دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا۔ اس نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی اور اس کے خاندان والوں نے بھی دلہن کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر اس کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹے اور مکار لوگوں کے ساتھ رشتہ نہیں جوڑ سکتی جس پر کشور کے خاندان والوں نے بارات پر پلیٹوں، چمچوں اور دیگر برتنوں کے ساتھ حملہ کردیا۔ بالآخر دونوں اطراف کے بڑوں کی مداخلت پر دولہا اور دلہن والوں کے درمیان جنگ تھم گئی اور دونوں اطراف نے دلہن کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کردیا۔ نیا دولہا اچانک ملنے والی دلہن کو لے کر خوشی خوشی رخصت ہوگیا جبکہ کشور اور اس کے گھرو الے اپنی بددیانتی اور دھوکہ بازی پر ماتم کرتے ہوئے خالی ہاتھ گھر کو روانہ ہوگئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...