سعودی عرب میں آن لائن ویزا سہولت فراہم کرنے کے لئے نئی سروس متعارف کرا نے کا فیصلہ

سعودی عرب میں آن لائن ویزا سہولت فراہم کرنے کے لئے نئی سروس متعارف کرا نے کا ...
سعودی عرب میں آن لائن ویزا سہولت فراہم کرنے کے لئے نئی سروس متعارف کرا نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں اور اُن کے خاندانوں کو آن لائن ویزا کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نئی سروس متعارف کروادی ہے۔ اس سہولت کا افتتاح نائب ولی عہد سلطنت محمد بن نائف نے کیا۔
 سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہوگا کہ پہلے وزارت کی ابشیر سروس کے لئے رجسٹریشن کروائی جائے۔ رجسٹریشن کے لئے وزارت کی ویب سائٹ پر نیویوزر کے آئیکون پر کلک کریں، اس کے بعد اپنا ڈیٹا انٹر کریں جس میں اقامہ نمبر، ای میل ایڈریس اور موبائل فون نمبر جیسی معلومات شامل ہوں گی۔ ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کے لئے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد آپ اگلے صفحہ پر چلے جائیں گے جہاں پرایپلی کیشن کو کنفرم کیا جائے گا اور یوزر شناخت اور پاسورڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزارت کے مختلف دفاتر میں دستیاب مشینوں پر فنگر پرنٹ کی رجسٹریشن کے بعد اکاﺅنٹ ایکٹیویٹ ہوجائے گا۔ ویزا صرف ان غیر ملکیوں کو جاری کیا جائے گا جو اپنے خاندانوں کو مملکت میں لانے کے اہل ہوں گے۔