وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ، امدادی کاروائیوں میں مشکلات
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہونے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شکریال روڈ پر امام بارگاہ میں دھماکہ کیا گیا جس کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا لیکن دوسری جانب دھماکہ ہونے والے علاقے کی بجلی بند ہے جس کے باعث وہاں امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم بجلی بند ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 8 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ