امام بارگاہ دھماکہ، گارڈ نے جان کی بازی کھیل کر قیمتی جانیں بچا لیں

امام بارگاہ دھماکہ، گارڈ نے جان کی بازی کھیل کر قیمتی جانیں بچا لیں
امام بارگاہ دھماکہ، گارڈ نے جان کی بازی کھیل کر قیمتی جانیں بچا لیں

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کری روڈ پر واقع قصر سکینہ امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد شہید اور 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں تاہم امام بارگاہ کے گارڈ نے جان کی قربانی دے کر مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کرنے والے خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈ نے جان پر کھیلتے ہوئے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا اور خودکش حملہ آور نے وہیں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں2 افراد شہید ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں مغرب کی نماز ادا کی جا رہی تھی اور اگر خودکش حملہ آور اندر گھسنے میں کامیاب ہو جاتا تو شہادتوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہو سکتی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...