امام بارگاہ دھماکہ، پاک فوج پہنچ گئی، وزیر داخلہ نے بھی رپورٹ طلب کر لی

امام بارگاہ دھماکہ، پاک فوج پہنچ گئی، وزیر داخلہ نے بھی رپورٹ طلب کر لی
امام بارگاہ دھماکہ، پاک فوج پہنچ گئی، وزیر داخلہ نے بھی رپورٹ طلب کر لی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امام بارگاہ قصر سکینہ میں بم دھماکے کے بعد پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال پہنچنے والے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے فوری طور پر دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پاک فوج کے دستے بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...