انتہائی گہرائی میں گرنے کے باوجود خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی

انتہائی گہرائی میں گرنے کے باوجود خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی
انتہائی گہرائی میں گرنے کے باوجود خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی

  



لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک معمر خاتون 150 فٹ کی گہرائی میں گرنے کے بعد 72 گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد حیرت انگیز طور پر زندہ بچ گئی۔

ستاون سالہ خاتون ریاست کیلیفورنیا میں سمندر کنارے سڑک پر محو سفر تھیں کہ سگریٹ بجھانے کی کوشش میں گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھیں اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی الٹی گری اور انہیں اس میں سے نکلنے میں 24 گھنٹے لگے۔ ان کے پاس پینے کا پانی بھی نہیں تھا لیکن خوش قسمتی سے بارش کا پانی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے پہیے میں جمع ہوگیا تھا جسے پی کر وہ زندہ رہیں۔

 خاتون نے شدید زخموں کے باوجود 150 فٹ کی خطرناک چڑھائی چڑھنے کا عزم کیا اورپھر نہایت ہمت کے ساتھ بلندی کی طرف قدم بڑھاتی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کی چڑھائی کے دوران باربار ان کی ہمت ٹوٹتی محسوس ہوئی لیکن وہ اپنے خاندان اور خدا کی مدد پر یقین رکھتے ہوئے ہمت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔ بالآخر جب وہ بلندی پر واقع سڑک تک پہنچی تو بے اختیار سجدے میں گر گئیں اور زمین کو چومنا شروع کردیا۔ انہوں نے قریب سے گزرتی ایک گاڑی کو اشارہ کیا جس میں سوار لوگوں نے ان کی مدد کی اور ایمرجنسی اہلکاروں کو فوری طور پر خبر کی۔ خاتون کا کہناہے کہ انہیں نئی زندگی ملی ہے اور ان کا یقین اس بات پر پختہ ہوگیا ہے کہ خدا دعاﺅں کو سنتا ہے اور مشکل وقت میں اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس