امام بارگاہ دھماکے پر وزیر اعظم کا افسوس ، رپورٹ طلب

امام بارگاہ دھماکے پر وزیر اعظم کا افسوس ، رپورٹ طلب
امام بارگاہ دھماکے پر وزیر اعظم کا افسوس ، رپورٹ طلب

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔نواز شریف کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے جبکہ ان کو کیفر کردا تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...