دہشت گردوں نے منظم حملہ کیا، بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچ گئے

دہشت گردوں نے منظم حملہ کیا، بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچ گئے
دہشت گردوں نے منظم حملہ کیا، بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچ گئے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصر سکینہ امام بارگاہ کے سیکیورٹی انچارج نے کہا ہے کہ امام بارگاہ کے باہر پرائیویٹ سیکیورٹی ہے اس کے علاوہ کوئی بھی پولیس اہلکار تعینات نہیں تھا جبکہ امام بارگاہ کا گیٹ بند ہونے کے باعث بڑی تباہی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ کے سیکیورٹی انچارج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کیلئے بم پھینکا جبکہ گیٹ پر کھڑے گارڈز کی مز احمت نے حملہ آوروں کی پیش رفت سست کر دی جس کے باعث امام بارگاہ کا گیٹ بند کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور منظم طریقے سے آگے بڑھے اور وہاں موجود 4 گارڈز کو زخمی کر دیا جبکہ اندر داخل ہونے کیلئے بم بھی پھینکے تاہم بروقت دروازہ بند ہو جانے کے باعث صرف ایک حملہ آور اندر داخل ہو سکا اور باقی تمام حملہ آور باہر ہی رکنے پر مجبور ہو گئے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...