خود کش حملہ آور خود کو اڑانے میں ناکام رہا : آئی جی اسلام آباد

خود کش حملہ آور خود کو اڑانے میں ناکام رہا : آئی جی اسلام آباد
خود کش حملہ آور خود کو اڑانے میں ناکام رہا : آئی جی اسلام آباد

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی پولیس کے آئی جی طاہر عالم نے امام بارگاہ دھماکے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور اور امام بارگاہ کے سیکورٹی گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور زخمی ہو گیا۔آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہناتھا کہ حملہ آور زخمی حالت میں امام بارگاہ کے ہال تک پہنچا تھا جہاں اس نے خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا جبکہ اس نے خود کو گولی مار کے ہلاک کر لیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...