بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے : سرتاج عزیز

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے : سرتاج عزیز
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے : سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے میں سیکرٹری خارجہ سطح کے پاک بھارت مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ اسی حوالے سے بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔سرتاج عزیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 3 افراد شہید، 8 افراد زخمی