ترک وزیر اعظم نے طاہرالقادری کے جڑواں بھائی کے بارے میں بتادیا

ترک وزیر اعظم نے طاہرالقادری کے جڑواں بھائی کے بارے میں بتادیا
ترک وزیر اعظم نے طاہرالقادری کے جڑواں بھائی کے بارے میں بتادیا

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ ترکی میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو مذہب آڑ بناکر سیاست کرتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ فتح اللہ گولن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو حکومت میں آنا ہے تو اس کے لئے سیاست کے دروازے کھلے ہیں اور وہ سیاسی پارٹی بنا کر انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ فتح اللہ گولن اورطاہرالقادری میں دلچسپ مماثلت کرتے ہوئے ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن بھی طاہر القادری کی طرح ہیں جو مذہب کو آڑ بناکر سیاست کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی بنیاد مثبت روایات پر ہونی چاہیے نہ کہ سیاست کواستعمال کرتے ہوئے مثبت روایات کو تباہ کیا جائے۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس